الیکشن کمیشن واجبات کی مد میں مختلف اداروں کا ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا مقروض

فنڈز کی فراہمی نہ تو کوئی مسئلہ ہے اورنہ ہی وزارت خزانہ کی جانب سے ادائیگی روکی گئی، الیکشن کمیشن


Numainda Express June 26, 2013
اداروں کی واجب الادا رقم جلد ادا کر دی جائے گی،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کو واجبات کی مد میں فوج سمیت دیگر اداروں کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم ادا کرنی ہے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کے لئے پاک فوج، پرنٹنگ کارپوریشن، سیکیورٹی پرنٹنگ اور نادرا سمیت مختلف اداروں کی خدمات حاصل کی تھیں تاہم ان اداروں کو اب تک ان کے واجبات ادا نہیں کئے گئے، ووٹر لسٹوں کی تیاری میں الیکشن کمیشن نے نادرا کو 53 کروڑ میں سے 37 کروڑ روپے ادا کردئے ہیں جبکہ بقیہ رقم کی ادئیگی ابھی کرنی ہے، الیکشن کمیشن کے ذمے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے 64 کروڑ روپے، سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کراچی کے 57 کروڑ سے زائد جبکہ پاک فوج کوانتخابی مواد کی ترسیل کے لئے 7 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نہ تو فنڈز کی فراہمی کوئی مسئلہ ہے اورنہ ہی وزارت خزانہ کی جانب سے ادائیگی روکی گئی،الیکشن کمیشن کی جانب سے اداروں کی واجب الادا رقم جلد ادا کر دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں