مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری شہید
چاروں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ہیں، کٹھ پتلی انتظامیہ کا پروپیگنڈا
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے نام پر مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ندی گام میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
جام شہادت نوش کرنے والے چاروں نوجوانوں کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی تاہم کٹھ پتلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چاروں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ہیں۔
دوسری جانب قابض فوج کی بربریت سے قبل اسی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران ایک بھارتی فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے تھے ، اس کے علاوہ ضلع سمبا میں بھی دھماکے کے نتیجے میں بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار جہنم واصل ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف رواں ماہ بھارتی فوج نے 39 نوجوانوں کو شہید کیا ہے جن میں 5 نے دوران حراست اذیت ناک تشدد سہتے ہوئے دم توڑا ہے۔