جولائی2012ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 22فیصد کمی سے1ارب9کروڑ ڈالر تک محدود

گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 1 ارب 9 کروڑ17لاکھ59ہزار ڈالر رہی


Kamran Aziz August 18, 2012
روئی87،سوتی کپڑا15،نٹ ویئر14،ٹاولز2،میڈاپ آرٹیکلز6.7 فیصد کم، سوتی دھاگا40،خیمے63،ریڈی گارمنٹس2.1،سنتھیٹک ٹیکسٹائل 112 فیصد زائدبرآمد۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: اہم ملکی ایکسپورٹ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں کمی کا رجحان جولائی میں بھی جاری رہا۔ یاد رہے کہ توانائی بحران، بدامنی اور مہنگائی کی وجہ سے صنعتی شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اورکاروباری برادری حکومت سے ان مسائل سے نمٹنے کیلیے باربار ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہے، زائد پیداواری لاگت کی وجہ سے پاکستانی صنعتی شعبہ عالمی منڈی میں شدید مسابقت کا سامنا کر رہا ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں کمی کا رجحان رواں مالی سال کے آغاز پر بھی جاری رہا۔

گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 1 ارب 9 کروڑ17لاکھ59ہزار ڈالر رہی جو جولائی 2011میں ہونے والی 1 ارب 11 کروڑ64لاکھ33ہزار ڈالر کی برآمدات سے 2.21 فیٖصد کم ہے، جولائی 2012 میں خام روئی کی برآمدات 86.76 فیصدکمی سے 15لاکھ 26 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں1کروڑ15لاکھ24ہزار ڈالر رہی تھیں، سوتی دھاگے کی برآمدات میں 40.43 فیصد اضافہ ہوا جو سال بہ سال 12کروڑ26لاکھ22ہزار ڈالر سے بڑھ کر 17 کروڑ22لاکھ 1ہزار ڈالر ہو گئی، سوتی کپڑے کی برآمدات 15.28 فیصد کمی سے 20کروڑ10لاکھ75ہزار ڈالر رہیں جو جولائی 2011 میں 23 کروڑ 73لاکھ51 ہزار ڈالر رہی تھیں، کاٹن کارڈڈ کی برآمدات 100 فیصد اضافے سے 2لاکھ 33 ہزار ڈالر، کاٹن یارن کے دیگر اقسام کی یارن کی برآمدات 25.48 فیصدکمی سے 35لاکھ28ہزار ڈالر رہی.

جولائی 2011میں ایکسپورٹ 47 لاکھ 34ہزار ڈالر رہی تھی، نٹ ویئر کی ایکسپورٹ 19 کروڑ 72 لاکھ81ہزار ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 22 کروڑ89لاکھ70ہزار ڈالر کی برآمدات سے 13.84 فیصد کم ہے، بیڈویئر برآمدات 14.61فیصدکمی سے 15 کروڑ 66 لاکھ 36 ہزار ڈالر رہی جو جولائی 2011 میں 18 کروڑ 34 لاکھ 43 ہزار ڈالر رہی تھیں، جولائی 2012 میں ٹاولز کی برآمدات سال بہ سال 2.32 فیصد کمی سے 6 کروڑ 55 لاکھ66ہزار ڈالر رہی تھی، جولائی 2011 میں 6 کروڑ 71لاکھ26ہزار ڈالر کے ٹاولز ایکسپورٹ کیے گئے تھے، گزشتہ ماہ خیموں اور تارپولین کی برآمدات 77لاکھ 35ہزارڈالر تک پہنچ گئیں.

جو جولائی2011 کی 47 لاکھ 39 ہزارڈالر برآمدات سے 63.22 فیصد زیادہ ہیں، ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کی مالیت 16کروڑ33لاکھ 75 ہزار ڈالر رہی جوسال بہ سال 2.15 فیصد زیادہ ہے، جولائی 2011 میں 15 کروڑ99لاکھ39ہزار ڈالر کی ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کی گئیں تھیں، آرٹ، سلک اینڈسنتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات 1کروڑ71لاکھ11ہزار ڈالر سے بڑھ کر 3 کروڑ 63 لاکھ75ہزار ڈالر رہی، اس طرح 112.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ میڈاپ آرٹیکلز کی برآمدات جولائی 2011میں 6.73 فیصد کمی سے 5 کروڑ 30 لاکھ53 ہزار اور دیگر ٹیکسٹائل مٹیریل کی 50.83 فیصد اضافے سے 3 کروڑ31لاکھ 75ہزار ڈالر رہی جوجولائی 2011 میں بالترتیب 5 کروڑ 68 لاکھ 79ہزار اور 2 کروڑ 19 لاکھ 95 ہزار ڈالر رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |