اقوام متحدہ کمیٹی میں حق خود ارادیت کی پاکستانی قرارداد منظور

قرارداد میں حق خود ارادیت کی حمایت اور دوسرے ممالک میں غیر قانونی فوجی مداخلت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔


ویب ڈیسک November 20, 2018
قرارداد میں دوسرے ممالک میں غیر قانونی فوجی مداخلت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے پاکستان کی قرارداد کی متفقہ منظوری دے دی۔

حق خود ارادیت کی حمایت میں قرارداد کو ریکارڈ 83 ممالک نے اسپانسر کیا اور اگلے ماہ توثیق کیلئے 193 رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ قرارداد میں غیر ملکی قبضے کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی اور دوسرے ممالک میں غیر قانونی فوجی مداخلت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں مستقبل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد سے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی ہے جس سے دنیا کی توجہ حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والوں پر مرکوز ہوگی۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ 83 ممالک کی شریک اسپانسر شپ حق خود ارادیت کی عالمی حمایت کے عزم کا اظہار ہے، پاکستان ہمیشہ سے حق خود ارادیت کا زبردست حامی رہا ہے، مقبوضہ کشمیر سے فلسطین تک تمام لوگوں کو بلا امتیاز حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں