
ایکسپریس نیوز کے مطابق کھوکھرا پار کے علاقے سے اتوار کو سول اسپتال کے برنس وارڈ لائی جانے والی 25 سالہ خاتون سلمیٰ چل بسی، سلمیٰ کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ سسرالیوں نے اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس سے وہ 75 فیصد تک جھلس گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : رشتے کے تنازع پرجلائی گئی لڑکی پمزاسپتال میں دم توڑگئی
اہلخانہ کے مطابق سلمیٰ کا شوہر احمد اسے تشدد کا نشانہ بنایا کرتا تھا، کچھ عرصہ قبل سلمیٰ کو شوہر نے زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ واقعے کی رپورٹ کھوکھرا پار تھانے میں درج کرائی تھی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سسرالیوں کے ہاتھوں زندہ جلائی گئی خاتون نے دم توڑدیا
سلمیٰ کا شوہر احمد ایک اسپتال میں ملازمت کرتا ہے اوراس کا ایک بیٹا ہے۔ پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔