چیف جسٹس ڈیم فنڈنگ کیلیے 7 روزہ دورے پر آج برطانیہ روانہ ہوں گے

چیف جسٹس برطانیہ میں قیام کے دوران ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریبات میں شرکت کریں گے


ویب ڈیسک November 20, 2018
چیف جسٹس برطانیہ میں قیام کے دوران ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ فوٹوفائل

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے آج شام 7 روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوں گے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار آج ڈیم فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں 7 روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوں گے، سینیئر قانون دان ظفر اقبال کلانوری اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر پیر کلیم احمد خورشید بھی چیف جسٹس کے ہمراہ جائیں گے۔

چیف جسٹس برطانیہ میں قیام کے دوران ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریبات میں شرکت کریں گے، چیف جسٹس ثاقب نثار 21 نومبر کو برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کریں گے اور برطانوی مسلم ممبران پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے۔ اسکے علاوہ چیف جسٹس 21 نومبر کو گریز ان میں لاء سوسائٹی آف سولسٹرز اور لاء سوسائٹی آف بیرسٹرز سے خطاب کریں گے۔

22 نومبر کو چیف جسٹس پاکستان لندن میں وائٹ کالر کرائم کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں شریک ہوں گے، چیف جسٹس بین الاقوامی مصالحتی ادارے CIARB کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور شام کولندن کے معروف نواب ریسٹورنٹ میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے ہونے والی فنڈ ریزنگ تقریب میں پاکستانیوں سے خطاب کریں گے۔

23 نومبر کو چیف جسٹس لندن سے مانچسٹر پہنچیں گے، مانچسٹر میں انیل مسرت اور دیگر پاکستانیوں کی جانب سے ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں خطاب کریں گے، چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار 24 نومبر کو مانچسٹر سے برطانوی شہر برمنگھم پہنچیں گے جہاں وہ برمنگھم فنڈ ریزنگ تقریب میں پاکستانیوں سے خطاب کریں گے، اس کے علاوہ چیف جسٹس برمنگھم سے لندن پہنچ کر باکسر عامر اور پاکستانی ڈاکٹروں کی جانب سے فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار 26 نومبر کو پاکستانی وکیل خاور قریشی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شریک ہوں گے، خاور قریشی عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن سنگھ کے خلاف پیش ہونے والے پاکستانی وکیل ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار 27 نومبر کو لنکزان میں اپنے بیٹے کے بیرسٹر بننے کی تقریب میں شریک ہوں گے اور پھر شام میں پاکستان کے لیے واپس روانہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں