تجاوزات ختم کر بھی دیں تو سرکلر ریلوے فوری بحال نہیں ہوسکتا سعید غنی

سر کلر ریلوے کو چلانے کے لیے فنانس بھی ایک مسئلہ ہے، صوبائی وزیر بلدیات


ویب ڈیسک November 20, 2018
سر کلر ریلوے کو چلانے کے لیے فنانس بھی ایک مسئلہ ہے، صوبائی وزیر بلدیات۔ فوٹو : فائل

صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ سر کلر ریلوے کو چلانے کے لیے فنانس بھی ایک مسئلہ ہے لہذا تجاوزات ختم کر بھی دیں تو سرکلر ریلوے فوری بحال نہیں ہوسکتا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے، لوگوں نے نالوں اور مارکیٹوں پر قبضے کر رکھے تھے، سرکلر ریلوے سے تجاوزات کا خاتمہ ہم نے ماضی میں شروع کیا تھا اور متاثرین کی ری سیٹلمنٹ کی تیاری کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے نے خود لکھ کر کہا کہ جو زمین سندھ حکومت خالی کروائے گی اسے فی الحال محفوظ رکھنے کی ریلوے کے پاس استعداد نہیں ہے لہذا یہ کام ریلوے نے خود رکوایا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا کراچی سرکلرریلوے اور ٹرام لائن فوری بحال کرنے کا حکم

سعید غنی نے کہا کہ سر کلر ریلوے کو چلانے کے لیے صرف تجاوزات مسئلہ نہیں ہے، اسے چلانے کے لیے فنانس بھی ایک مسئلہ ہے جب کہ تجاوزات ختم کر بھی دیں تو سرکلر ریلوے فوری بحال نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ عمران خان نے کہا کہ بڑے لیڈر کی پہچان یو ٹرن لینا ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ اس بات پر بھی یو ٹرن لے لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں