طاہر داوڑ قتل کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل علی راجا نئے سربراہ مقرر


ویب ڈیسک November 20, 2018
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل علی راجا نئے سربراہ مقرر فوٹو:فائل

انتظامیہ نے ایس پی طاہر داوڑ قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کردیا ہے۔

اسلام آباد سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے خیبر پختون خوا پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کے کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔ چیف کمشنر عامر علی احمد نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل علی راجا کو نیا سربراہ مقرر کردیا ہے جس کے بعد 7 رکنی جے آئی ٹی اب باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا پولیس کا اعلیٰ افسر اسلام آباد میں لاپتہ

جے آئی ٹی کے پہلے نوٹیفکیشن میں سی آئی اے کے ایس پی گلفام ناصر وڑائچ کو سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ جے آئی ٹی کا گزشتہ روز بھی ایک اجلاس ہوا تھا تاہم اس میں پولیس افسران کے علاوہ دیگر حساس اداروں کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے

واضح رہے کہ طاہر داوڑ اکتوبر میں اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد افغانستان سے ان کی لاش ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں