پاک بھارت سیریز معاہدہ بھارت کیخلاف پاکستان کی ہرجانے کی درخواست مسترد

اس کیس پر فیصلہ حتمی ہے کوئی فریق اس پر مزید کارروائی نہیں کرسکتا، ترجمان آئی سی سی


Muhammad Yousuf Anjum/ November 20, 2018
پی سی بی نے ایم او یو کی پاسداری نہ کرنے پر 70 ملین ڈالرز کا ہرجانہ کیا تھا۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی نے بھارت کیخلاف پاکستان کی ہرجانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے دونوں بورڈز کی جانب سے 3 روز تک جاری رہنے والی سماعت میں تحریری اور زبانی دلائل دیے گئے جس کے بعد آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی نے بھارت کیخلاف پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی سی سی نے پاک بھارت کرکٹ تنازع حل کرنے کیلیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی

ترجمان آئی سی سی کے مطابق اس کیس پر فیصلہ حتمی ہے کوئی فریق اس پر مزید کارروائی نہیں کرسکتا۔ پی سی بی نے ایم او یو کی پاسداری نہ کرنے پر 70 ملین ڈالرز کا ہرجانہ کیا تھا۔ پی سی بی اور بھارتی بورڈ نے یکم سے تین اکتوبر تک کمیٹی کے سامنے دلائل دیے تھے۔

دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے حق میں فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی بورڈ نے 9 اپریل 2014 کو مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے لیکن اس تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔

پی سی بی نے اس کیس کی تیاری پر وکلا کو 10 کروڑ سے زیادہ رقم ادا کی ہے لیکن نتیجہ صفر رہا، پی سی بی اور بھارتی بورڈ کے درمیان 6 سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا جس میں سے 4 کی میزبانی پی سی بی نے کرنی تھی۔ بھارتی بورڈ نے ہر بار حکومت کی طرف سے انکار کو جواز بناکر کھیلنے سے انکار کیا اور یہ موقف آئی سی سی کی مائیکل بیلوف کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے سامنے دہرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |