عدالت نے پولیس کو مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی سے روک دیا

تفتیشی ٹیم نے سیشن جج راولپنڈی کو قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی

تفتیشی ٹیم نے سیشن جج راولپنڈی کوقبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائرکی تھی: فوٹو: فائل

عدالت نے راولپنڈی پولیس کو جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی سے روک دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نوشہرہ کی ماتحت عدالت نے راولپنڈی پولیس کو جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی سے روک دیا۔ مولانا سمیع الحق کے لواحقین کی جانب سے قبرکشائی کے معاملے پر فتوی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

اس سے قبل راولپنڈی کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے قانونی تقاضے پورے کرنے اورپوسٹ مارٹم کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اورتفتیشی ٹیم نے سیشن جج راولپنڈی کوقبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائرکی تھی۔

واضح رہے کہ 2 نومبرکوراولپنڈی کے علاقے تھانہ ائیرپورٹ میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو ان کے گھرمیں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔
Load Next Story