ہوائی اڈوں کی زمینوں پر بھی قبضہ مافیا کے ڈیرے
لاہور ایئرپورٹ کی ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کی زمین پر قبضہ مافیا کا راج ہے
ISLAMABAD:
ملک کے مختلف ہوائی اڈوں کی زمینوں پر بھی مافیا کے قابض ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اربوں کی زمینیں بھی قبضہ مافیا سے بچ نہ پائی، اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹس کی اربوں مالیت کی کمرشل جائیداد پر قبضہ مافیا نے ڈیرے جما رکھے ہیں، سب سے زیادہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی 14 ہزار 525 ملین کی اراضی پر لوگ قابض ہیں۔
دوسرے نمبر پر بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ کی 7 کروڑ 57 لاکھ مالیت کی اراضی قبضہ مافیا کے پاس ہے، اس کے علاوہ لاہور ایئرپورٹ کی ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کی زمین پر قبضہ مافیا کا راج ہے۔ اسلام آباد، شہید ذوالفقار، ملتان اور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر بھی مختلف افراد کا قبضہ ہے۔