پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی آرمی چیف

افغانستان میں امن کے قیام کی کوششیں جاری رکھیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک November 20, 2018
دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو سراہنا چاہیے، جنرل قمر جاوید باجوہ فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ کردار ادا کیا ہے اور یہ کوششیں جاری رکھیں گے تاہم ملکی عزت اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو سراہنا چاہئے، ہم نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور علاقائی امن کیلیے کام کیا، اس جنگ میں ہم نے سب سے زیادہ عسکری، معاشی، سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی۔



آرمی چیف نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ کردار ادا کیا، افغانستان میں امن کیلیے پاکستان کوششیں جاری رکھے گا، لیکن پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |