سنیل شیٹھی کو کرکٹ کھیلنا مہنگا پڑگیا

ڈاکٹروں نے چوٹ ٹھیک ہونے تک اداکار کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے


ویب ڈیسک November 20, 2018
ڈاکٹروں نے چوٹ ٹھیک ہونے تک اداکار کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی کو کرکٹ کھیلنا اتنا مہنگا پڑا کہ انہیں اسپتال جانا پڑگیا۔

بالی ووڈ میں 90 کی دہائی میں ایکشن ہیرو سمجھے جانے والے اداکار سنیل شیٹھی کرکٹ کے میدان میں ڈھیر ہو گئے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ کرکٹ جیسے کھیل کا شوق رکھنے والے سنیل شیٹھی میچ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹھی کے ساتھ حادثہ اُس وقت رونما ہوا جب وہ ممبئی میں اپنے شوق کے مطابق کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے۔ حریف ٹیم کے بیٹسمین کی جانب سے بال کو ہٹ کیا گیا جسے کیچ کرنے کے چکر میں سنیل شیٹھی کا پاؤں سلپ ہو گیا اور وہ منہ کے بل گرگئے۔

سنیل شیٹھی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ خوش قسمتی سے سنیل شیٹھی کو بڑی چوٹ نہیں آئی تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اندرونی چوٹ کے باعث اداکار کے منہ کے ٹشوز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے سنیل شیٹھی کی بیٹی کو متعارف کرانے کی ذمہ داری اٹھالی

تمام تر علاج کے بعد سنیل شیٹھی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم اداکار کو چوٹ ٹھیک نہ ہونے تک مکمل طور پر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |