کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

صوبے کے 15 اضلاع کے مخصوص مقامات پر صبح 6 سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی، محکمہ داخلہ سندھ


ویب ڈیسک November 20, 2018
کراچی میں صدر، کورنگی، ملیر اور نیو کراچی میں موبائل سروس بند ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ۔ فوٹو : فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت سے موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے وفاق سے سفارش کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے کے 15 اضلاع میں صبح 6 سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاہم کراچی، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ سمیت دیگر اضلاع کے مخصوص مقامات پر سروس بند کی جائے گی۔

کراچی میں صدر، کورنگی، ملیر اور نیو کراچی میں موبائل سروس بند ہوگی جب کہ دیگر علاقوں میں موبائل سروس معمول کے تحت بحال رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |