جائیداد کے تنازع پر میاں بیوی ذبح سفاک قاتلوں نے لاشوں کے ٹکڑے کر دیے
ملزمان نے رات گئے سوتے میں دونوں کے ہاتھ پیر باندھ دیے،23 سالہ دانش کی 19 سالہ انعم سے شادی پر گھر والے خوش نہیں تھے
میرپورخاص میںجائیداد کے تنازع پر میاں بیوی کو ذبح کر دیا گیا۔
خاتون انعم اور اس کے شوہر دانش کو رات گئے ہاتھ پائوں باندھ کر بے دردی سے ذبح گیاگیا، سفاک قاتلوں نے دونوں کی لاشوں کے ٹکڑے کر دیے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور اہل محلہ بڑی تعداد میں جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاون کے رہائشی23 سالہ محمد دانش اور ان کی 19 سالہ بیوی انعم ملک کو نامعلوم افراد نے رات کو ان کے گھر میں گھس کر بے دردی سے ذبح کردیا۔
ایس ایچ او محمد امین مری نے بتایا کہ مقتول محمد دانش کی چند ماہ قبل اپنی رشتے دار انعم ملک سے شادی ہوئی تھی جس پر ان کے ماں اور بھائیوں کو اعتراض تھا۔ ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ واقع جائیداد کی تقسیم کا بھی ہوسکتا ہے۔ پولیس نے جب مقتول کے بھائی عابد کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا تو وہ بے ہوش ہوگیا۔
جبکہ مقتول کی والدہ منی بیگم نے میڈیا کو بتایا کہ ایک تو میرے بیٹے اور بہو کو قتل کردیا گیا اور پولیس میر ے ہی بچوں پر شک کر رہی ہے۔ پولیس نیلاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں تاہم واقعہ کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں کیا گیا۔