آسٹریلوی ٹاپ اسکورر ٹم چاہل انٹرنیشنل فٹبال سے شاندار انداز میں رخصت

فٹبالر کو آسٹریلیا کی جانب سے اب تک سب سے زیادہ 50 گول بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔


AFP November 21, 2018
فٹبالر کو آسٹریلیا کی جانب سے اب تک سب سے زیادہ 50 گول بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

RAWALPINDI: آسٹریلیا کے ریکارڈ گول اسکورر ٹم چاہل کیریئر کا 108واں میچ کھیل کر شاندار اندازمیں کھیل سے رخصت ہوگئے۔

ٹم چاہل نے لبنان سے دوستانہ میچ میں آخری بار ملک کی نمائندگی کی، انھیں آسٹریلیا کی جانب سے اب تک سب سے زیادہ 50 گول بنانے کا اعزاز حاصل ہے، 14 برسوں پر محیط انٹرنیشنل کیریئر میں چاہل نے ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی اپنی ٹیم کیلیے عمدہ پرفارمنس پیش کی ہے،سردست وہ بھارتی فٹبال لیگ میں جمشید پور کلب سے وابستہ ہیں۔

اگرچہ چاہل کی پیدائش سڈنی میں ہوئی لیکن انھوں نے سماؤ میں رہائش اختیار کی، سماؤ فٹبال فیڈریشن نے انھیں 1994 میں او ایف سی انڈر20 چیمپئن شپ میں کھیلنے کا موقع کیا جب ان کی عمر 14 برس تھی، اس کے بعد انھوں نے آسٹریلیا کی انڈر23 سائیڈ کی نمائندگی کی اور پھر سینئر ٹیم کا حصہ بنے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔