اغوا کا ڈراپ سین اسکول طالبات اپنی مرضی سے خانیوال گئیں

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں لڑکیوں کوپارک سے نکلتے ہوئے دیکھاگیا، ڈی آئی جی ایسٹ

ثنااورنائلہ خانیوال میں ہیں،بازیاب کرانے کے لیے پولیس آج روانہ ہوگی،عامرفاروقی۔ فوٹو:فائل

الہ دین پارک سے طالبات کوکسی نے اغوانہیں کیا بلکہ وہ مرضی سے گئیں تاہم دونوں لڑکیوں کو بازیاب کرانے کیلیے پولیس پارٹی آج خانیوال کے لیے روانہ ہوگی۔

18 نومبر کو عبداللہ میمن نے گلستان جوہر تھانے میں رپورٹ درج کرالی تھی کہ کی اس کی 16سالہ بیٹی ثنا اپنی سہیلی نائلہ اور اسکول کے اسٹاف کے ساتھ گھومنے کے لیے آلہ دین پارک گئی تھی جہاں سے دونوں لڑکیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں، پولیس نے لاپتہ لڑکی کے والد عبداللہ میمن کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ آلہ دین پارک میں نصب سی سی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ دونوں لڑکیاں خود پارک سے باہر جارہی ہیں،موبائل فونز کی لوکیشن سے معلوم ہواہے کہ لڑکیاں اس وقت پنجاب کے شہر خانیوال میں موجود ہیں ،تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ دونوں طالبات کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے خانیوال گئیں ہیں

انھوں نے مزید بتایاکہ دونوں لڑکیوں کا پتہ چل گیا ہے اور انھیں بازیاب کرانے کے لیے پولیس پارٹی بدھ کو خانیوال جائیگی اس سلسلے میں ہوم ڈپارٹمنٹ سے اجازت نامہ بھی حاصل کرلیا گیاہے۔

 
Load Next Story