نویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان

سائنس گروپ میں 5 پرچوں میں ایک لاکھ 12 ہزار 565، 4 پرچوں میں 22 ہزار 437، 3 پرچوں میں 9 ہزار طلبا کامیاب


Staff Reporter November 21, 2018
پرائیویٹ جنرل گروپ میں 9 ہزار 150 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 8173 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ فوٹو : ایکسپریس

ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نویں سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

سائنس گروپ میں ایک لاکھ55 ہزار725 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ ایک لاکھ53 ہزار383 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ان میں سے2 ہزار 342 امیدوار غیر حاضر رہے، اس طرح 5 پرچوں میں ایک لاکھ 12 ہزار 565 ، 4 پرچوں میں 22ہزار 437،3 پرچوں میں 9ہزار 397، 2 پرچوں میں 4 ہزار 414 جبکہ ایک پرچے میں 2ہزار 485امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اس طرح 5 پرچوں میں پاس ہونے والوں کی شرح کا تناسب 73.39فیصد رہی،اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں13ہزار 916امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ 13 ہزار 396 امیدوار امتحانات میں شریک جبکہ 520 امیدوار غیر حاضر رہے۔

جنرل گروپ ریگولر میں 5 پرچوں میں7ہزار 214، 4 پرچوں میں 3ہزار 124، 3 پرچوں میں ایک ہزار 593، 2 پرچوں میں 832 اور ایک پرچے میں 484 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، اس طرح پانچوں پرچوں میں کامیابی کا تناسب53.85 فیصد رہا، علاوہ ازیں پرائیویٹ جنرل گروپ میں 9ہزار 150 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 8173 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 977 امیدوار غیر حاضر رہے۔

پرائیویٹ جنرل کے 5 پرچوں میں 2648، 4 پرچوں میں 2218، 3 پرچوں میں 1393، 2 پرچوں میں 885 جبکہ ایک پرچے میں 639 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ پرائیویٹ جنرل گروپ میں بھی پانچوں پرچوں میں کامیابی کا تناسب32.40فیصد رہا۔

طلبہ اپنے نتائج ایس ایم ایس سروس bsek اسپیس رول نمبر 8583پر بھیج کر دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور اس کے علاوہ آن لائن سروس eDMC.pk پر بھی تمام نمبرز معلوم کرنے کیلیے جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے نتائج معلوم کئے جا سکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |