پاکستان میں توانائی اور تعلیمی منصوبوں پر کام جاری ہے مائیکل ڈوڈمین

ڈرون حملوں میں شہری نشانہ بنتے ہیں،ظفر اقبال، ڈیفنس سوسائٹی کے تحت تقریب


Express Desk June 27, 2013
ڈرون حملوں میں شہری نشانہ بنتے ہیں،ظفر اقبال، ڈیفنس سوسائٹی کے تحت تقریب. فوٹو: اے پی پی/فائل

پاکستان میں توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں امریکی امداد کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

دونوں ممالک کے مابین مثبت اقدامات کے ذریعے دوطرفہ تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے، امریکا پاکستان کو اقتصادی طور پر ایک مستحکم حلیف کے طور پر دیکھنے کا خواہشمند ہے، ان خیالات کااظہار کراچی میں امریکا کے قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے ڈیفنس ریزیڈینس سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں سوسائٹی کے صدرظفر اقبال نے کہا کہ پاکستانی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں عام شہری نشانہ بن رہے ہیں، یہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے، اس سلسلے کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے تاکہ بہتر تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔



انھوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈرون حملوں کی بندش سے پاکستان میں عوامی ردعمل پر خوشگوار اثر پڑے گا اور پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہونگے، نائب صدر اور ٹاول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ مہتاب الدین چائولہ نے امریکا میں تولیہ کی برآمد کے حوالے سے بعض ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ٹریول ایڈوائس کے اجرا میں آسانیاں فراہم کی جائیں تاکہ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہو، تقریب میں عفیف گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین راشد احمد صدیقی نے امریکی قونصل جنرل کو گلدستہ پیش کیا، جوائنٹ سیکریٹری فرخ مظہر نے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے امریکی قونصل جنرل کی بامقصد معلوماتی گفتگو پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں