بھارت میں کمسن بچی پر سے ٹرین گزر گئی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی

آگرہ شہر کے ریلوے اسٹیشن پر بجی ماں کی گود سے پٹری پر جاگری اورٹرین اس پر سے گزر گئی


ویب ڈیسک November 21, 2018
خوش قسمتی سے بچی کو خراش تک نہیں آئی ، فوٹو: اسکرین گریب

KARACHI: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک سالہ بچی کے اوپر سے ٹرین گزر گئی تاہم معجزانہ طور پر بچی کو خراش تک نہ آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ آگرہ شہر کے ماتھورا جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر پیش آیا جہاں ماں کی گود سے بچی پٹڑی پر جاگری اور ٹرین کی بوگیاں اس کے اوپر سے گزر گئیں، لیکن بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

بچی کے والد سونو نے بتایا کہ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب وہ ٹرین میں سوار ہونے کے لیے پلیٹ فارم پر انتظار کررہے تھے کہ رش کی وجہ سے کسی شخص کا ہاتھ بیوی کے بازو سے ٹکرایا اور بچی ماں کی گود سے ٹریک پر گرگئی، اسی اثنا میں ٹرین بھی چل پڑی۔

انہوں نے بتایا کہ کسی کو بھی بچی کے زندہ بچنے کی امید نہیں تھی سب کی سانسیں رک گئی تھیں اور اہلیہ چلا رہی تھی، پوری ٹرین گزرنے کے فوری بعد بچی کو ایک نوجوان نے اٹھایا اورسب دیکھ کرحیران رہ گئے کہ بچی کو خراش تک نہیں آئی ۔

واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد لوگ ان مناظر کو دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ کس طرح ایک بچی ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود معجزانہ طور پر محفوظ رہی ۔

https://www.youtube.com/watch?v=c8NgGqARQYQ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں