مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی تحلیل کردی گئی

محبوبہ مفتی کانگریس اورنیشنل کانفرس کے اتحاد سے حکومت سازی کیلئے اکثریت حاصل کرنے کا دعوی کررہی ہیں


ویب ڈیسک November 21, 2018
محبوبہ مفتی نے حکومت سازی کے لیے اکثریت کا دعویٰ کیا تھا، فوٹو: فائل

گورنرستیا پال ملک نے مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی تحلیل کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گورنر نے قانون ساز اسمبلی کو رات میں اس وقت تحلیل کرنے کا اعلان کیا جب کہ تین بڑی جماعتوں نے اتحادی بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے مخلوط حکومت بنانے دعویٰ کیا۔

پیپلزکانفرس کے سجادلون اورپیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی نے مقبوضہ وادی میں حکومت سازی کیلئے مطلوبہ سیٹیں ہونے کا دعوی کیا تھا جب کہ محبوبہ مفتی کانگریس اورنیشنل کانفرس کے اتحاد سے حکومت سازی کیلئے اکثریت حاصل کرنے کا دعوی کررہی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے گورنر کو لکھا تھا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حکومت سازی کے لیے انہیں وسیع پیمانے پر سپورٹ کرنے کو تیار ہیں۔

گورنر کو لکھے گئے خط میں محبوبہ مفتی نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں کو ملا کر مجموعی طور پر ان کے پاس 56 ایم ایل ایز ہیں ، جس میں ان کی اپنی جماعت کے 29،نیشنل کانفرنس کے 15اور کانگریس کے 12 ارکان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔