متبادل توانائی کی ٹیکنالوجی پر اضافی سہولتیں دینگے نواز شریف

شمسی اور ونڈتوانائی،کوئلے کے ذخائر اوردیگروسائل کواستعمال میں لایاجائے تو اس سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا،وزیراعظم


Online/APP June 27, 2013
شمسی اور ونڈتوانائی،کوئلے کے ذخائر اوردیگروسائل کواستعمال میں لایاجائے تو اس سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا،وزیراعظم فوٹو:فائل

TANDLIANWALA: وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کیلیے شمسی، ونڈ توانائی،کوئلے اور دیگر اقسام کے ایندھن کی بے پناہ استعداد موجودہے اور ان کے بہتراستعمال سے لوگوں کامعیارزندگی بہتربنانے میں مددملے گی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم آفس میں پاکستان میں شمسی توانائی کے وسائل اورملکی و غیرملکی کمپنیوں کے ایک کنسورشیم کی طرف سے سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں پریذنٹیشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام ذرائع تلاش کرنے اور متبادل توانائی کی استعدادکو بروئے کار لانے کیلیے ہر ممکن کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ایسی کمپنیوں اور صنعتوں کو اضافی سہولیات دیگی جو پاکستان میں متبادل تونائی کی فراہمی میں سرمایہ کاری کے ذریعے ٹیکنالوجی منتقل کرینگی،پاکستان شمسی اور ونڈ توانائی کے علاوہ بجلی کی پیداوار کیلیے کوئلے کے ذخائر اور دیگر ایندھن کی دولت سے مالا مال ہے اور اگر ان وسائل کو استعمال میں لایاجائے تو اس سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔



اجلاس میں کنسورشیم کے نمائندوں نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں نے انھیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کی طرف متوجہ کیاہے۔آئی این پی نے بتایا کہ نواز شریف کو نئی انرجی پالیسی کے ابتدائی خاکے پر آج(جمعرات کو)بریفنگ دی جائے گی۔ مجوزہ پالیسی کے تحت آئندہ 3سال میں بجلی کی پیداوار 26 ہزار 800 میگاواٹ بڑھانے کاہدف مقررکرکے مرحلہ وار بجلی کی اوسط پیدواری قیمت 14 روپے 67 پیسے سے کم کرکے 10 روپے فی یونٹ اور لوڈشیڈنگ صفرتک لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |