جعلی ڈگری ٹکٹ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے لاہور ہائیکورٹ

سابق ایم پی اےشمائلہ رانا کیخلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنےکاحکم،خواتین کی سیٹیں بڑھانے کی درخواست پر نوٹس جاری.


Numainda Express June 27, 2013
پولیس برسراقتدار سیاستدانوں کی تابعداری چھوڑے اور میرٹ پر کام کرے، عدالت، پی ٹی آئی کے امیدوارکی مبینہ گرفتاری کی تحقیقات کا حکم۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے قرار دیا ہے کہ جعلی ڈگری رکھنے والوں کو ٹکٹ دینے والی سیاسی جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

عدالت نے سابق ایم پی اے شمائلہ رانا کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ شمائلہ راناکے وکیل رانا اسداﷲ خان نے نے بتایا کہ الیکشن کمیشن شمائلہ رانا کیخلاف بے بنیاد کارروائی کر رہی ہے جو غیر قانونی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔



دریں اثنا عدالت نے نارووال پولیس کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران قرار دیا کہ پولیس نے شریف شہریوں کو ہراساں کرنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے، پولیس برسر اقتدار سیاست دانوں کی تابعداری چھوڑے اورمیرٹ پر اپنے فرائض سرانجام دے۔ درخواست گزار عرفان بٹ نے بتایاکہ وہ انتخابات میں تحریک انصاف کاامیدوار تھا تاہم پولیس نے انھیں اور انکے چاربھائیوں کو بغیر کسی مقدمے کے حوالات میں بندکردیااور الیکشن میں ہرادیاگیا۔ علاوہ ازیں جسٹس امین الدین نے اسمبلیوں میں آبادی کے تناسب سے خواتین کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کیلیے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں