مذاہب کی توہین کی روک تھام کے لئے عالمی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ملیحہ لودھی

دنیا کے کئی حصوں میں مذاہب کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک November 22, 2018
مختلف ممالک میں اسلام کے خلاف مہم نفرت کا باعث بن رہی ہے، ملیحہ لودھی: فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مذاہب کی توہین کی روک تھام کے لئے عالمی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے آٹھویں گلوبل فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان نے مذاہب کی توہین کی روک تھام کے لئے عالمی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے مہم کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب میں ہم آہنگی کے فروغ کے اپنا کردار ادا کرے گا، مختلف ممالک میں اسلام کے خلاف مہم نفرت کا باعث بن رہی ہے، دنیا کے کئی حصوں میں مذاہب کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |