وزیراعظم کا نئی بلٹ پروف گاڑیاں خود استعمال نہ کرنیکا فیصلہ

یہ گاڑیاں پاکستان کے دورے پرآنیوالے سربراہان مملکت کیلیے مختص کی جائیں،کابینہ ڈویژن کوہدایت

یہ گاڑیاں پاکستان کے دورے پرآنیوالے سربراہان مملکت کیلیے مختص کی جائیں،کابینہ ڈویژن کوہدایت۔ فوٹو: فائل

GUJRANWALA:
وزیر اعظم نواز شریف نے سابق دور حکومت میں وزیر اعظم کیلیے منگوائی گئی بلٹ پروف گاڑیاں خود استعمال نہ کرنیکا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کے دورے پر آنیوالے غیر ملکی سربراہان مملکت کیلیے مختص کردی ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان کے قافلے (موٹر کیڈ) میں عمومی طور پر 3 بلٹ پروف گاڑیاں ہوتی ہیں، سابق حکمرانوں نے نئی بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کا آرڈر دیا تھا۔




انھیں واپس کیے جانے سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان کا اندیشہ تھا جس پر وزیر اعظم نے یہ نئی گاڑیاں اپنے ذاتی استعمال میں رکھنے کے بجائے کیبنٹ ڈویژن کو اس ہدایت کیساتھ بھیجنے کا حکم دیا ہے کہ یہ پاکستان کے دوروں پر آنیوالے غیر ملکی سربراہان مملکت کیلیے مخصوص کردی جائیں۔
Load Next Story