یکم جولائی سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

ایک فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ سے ریجن 1 میں گیس کے نرخ 39 اور2 میں 46 پیسے بڑھ جائینگے


INP June 27, 2013
سندھ ، پنجاب میں نئی قیمت 64.44، بلوچستان، پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا میں 72.54فی کلو ہوگی فوٹو: فائل

یکم جولائی سے سی این جی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے فنانس بل کی منظوری اورایک فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ سے ریجن ون میں سی این جی کی فی کلو قیمت میں 39 اور ریجن ٹو میں 46 پیسے اضافہ کیا جائے گا۔

جی ایس ٹی 16 سے بڑھا کر 17فیصد کرنے سے ریجن ون خیبر پختونخوا ،پوٹھوہار اور بلوچستان میں سی این جی کی قیمت میں 39پیسے فی کلو اضافہ ہو گا۔



جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 72.54 فی کلو ہوجائے گی۔ ریجن ٹو پنجاب اور سندھ میں 46پیسے فی کلو اضافے کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 64.44فی کلو ہوگی۔واضح رہے کہ حکومت سی این جی سیکٹر سے 9 فیصد اضافی جی ایس ٹی وصول کر رہی تھی جسے سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیدیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں