بینظیر قتل کیس رحمن ملک نے بیان ریکارڈ کرایا

پرویزمشرف نےبےنظیربھٹوسےدبئی میں دوملاقاتوں میں محترمہ کو2008کےانتخابات سےقبل پاکستان آنےسےمنع کیا,رحمن ملک.


Monitoring Desk June 27, 2013
پرویزمشرف نےبےنظیربھٹوسےدبئی میں دوملاقاتوں میں محترمہ کو2008کےانتخابات سےقبل پاکستان آنےسےمنع کیا,رحمن ملک. فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں 5سال بعد رحمن ملک کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا، رحمن ملک کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم سیکیورٹی نہ ملنے کے باعث قتل ہوئیں۔

رحمن ملک محترمہ کی شہادت کے وقت ان کے سیکیورٹی ایڈوائزر تھے مگر اقتدار میں آنے کے بعد وزیرداخلہ رہنے کے باوجود کبھی شامل تفتیش نہ ہوئے۔ رحمن ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے پرویز مشرف نے ان کی موجودگی میں بے نظیر بھٹو سے دبئی میں دو ملاقاتوں میں محترمہ کو 2008 کے انتخابات سے قبل پاکستان آنے سے منع کیا، مگر بے نظیر نے یہ بات ماننے سے انکار کیا جس سے پرویز مشرف کو مایوسی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں