ابوبکرمحمود ہاکی ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے بہترین انتخاب کے ساتھ میدان میں اترے گی
رواں ماہ بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں 20 سالہ ابوبکر محمود قومی ٹیم کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
28 نومبر تا 16 دسمبر بھارت کے شہر بھوبنیشورمیں کھلے جانے والے ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے بہترین انتخاب کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
ایف آئی ایچ شماریات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے دستے میں عمر کے لحاظ سے 31 سالہ کھلاڑی راشد محمود ٹیم کے عمررسیدہ ترین کھلاڑی ہیں جبکہ گول کیپر عمران بٹ 30 سال، محمد زبیر 30 سال، فیصل قادر 30 سال،عرفان جونیئر 29سال اور کپتان رضوان سینئر28 سال عمر کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔ 20 سالہ ابوبکرمحمود ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے قومی ہاکی اسکواڈ کے کم سن ترین کھلاڑی ہوں گے۔
پاکستان ہاکی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں محمد عمر بھٹہ 163 کیپ ریکارڈ کے حامل ہیں جبکہ کپتان رضوان سینئر154 کیپ ریکارڈ کے ساتھ دوسرے، عمران بٹ 138 کیپ ریکارڈ کے ساتھ تیسرے، راشد محمود 134 کیپ ریکارڈ کے ساتھ چوتھے اور علی شان 131 کیپ ریکارڈ کے ساتھ پانچویں نمبرپرہیں۔ واضح رہے کہ یہ شماریات پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دیئے گئےشماریات سے متصادم اور مختلف ہیں۔ پی ایچ ایف کی جانب سے دیئے گئے شماریات میں مذکورہ کھلاڑی 250 سے زائد کیپ ریکارڈ کے حامل ہیں۔
ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف یکم دسمبر کوکھیلے گی، جبکہ دوسرا میچ 5 دسمبر کو ملائشی اور تیسرا آور آخری پول میچ نودسمبر کو ہالینڈ ہاکی ٹیم کے خلاف نبرد آزماء ہوگی. قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں اس وقت زوروشور سے جاری ہیں اور قومی ہاکی ٹیم اس بابت بہتر کارکردگی دکھانے کے لئے بہت پرامید ہے۔