ڈاکٹر شکیل آفریدی پر خاندان والوں سے ملاقات پر عائد پابندی ختم

ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ڈاکٹر آفریدی پر عائد پابندی ختم کردی ہے


Numainda Express June 27, 2013
ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ڈاکٹر آفریدی پر عائد پابندی ختم کردی ہے فوٹو: فائل

شدت پسندوں اور اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکیوںکی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی پر خاندان والوں کے ساتھ ملاقات پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر شکیل طویل عرصہ سے پشاور کی سنٹرل جیل میں قید تنہائی میں ہے اور کسی بھی رشتہ دار کو ان سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے تاہم ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ڈاکٹر آفریدی پر عائد پابندی ختم کردی ہے اور اب مہینے میں ایک مرتبہ ان کے اہل خانہ ان سے ملاقات کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ شکیل آفریدی پر مبینہ طور پر ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دینے کے بعد ہر قسم کی معلومات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں