سندھ پولیس نے مشترکہ تحقیقات اور 10لاکھ روپے انعام کی سفارش کردی

ڈی آئی کی سائوتھ زون کی سر براہی میں 6 رکنی خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی


Staff Reporter June 27, 2013
ڈی آئی کی سائوتھ زون کی سر براہی میں 6 رکنی خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی فوٹو: فائل

آیڈیشنل آئی جی کراچی نے جسٹس مقبول باقر پر دہشت گرد حملے کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی کی سائوتھ زون کی سر براہی میں 6 رکنی خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ ڈی آئی کی سائوتھ زون ڈاکٹر امیر شیخ ہوں گے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جوائنٹ انٹرو گیشن ٹیم کی تشکیل اور ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والے شہری کیلیے دس لاکھ روپے انعام کی سفارش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں