حکومت سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنا چاہتی ہے فواد چوہدری

پاکستان میں میڈیا آزاد اورموثر ہے، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک November 22, 2018
پاکستان میں میڈیا آزاد اورموثر ہے، وفاقی وزیراطلاعات: فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا چاہتی ہے کیونکہ بہت زیادہ انفارمیشن تنازعات کوبڑھا دیتی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیراہتمام سیمینارسے وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد اورموثر ہے، پاکستان میں میڈیا کوترقی یافتہ ممالک کی طرح آزادی حاصل ہے، ہمارے میڈیا کا مقابلہ ترقی یافتہ ممالک سے ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا چاہتی ہے کیونکہ بہت زیادہ معلومات تنازعات کو بڑھا دیتی ہے، میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے 3 کے بجائے ایک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنارہے ہیں۔ ہم نے پیمرا کو ختم کرکے تمام میڈیا کے شعبوں کیلئے ایک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مقابلے کی دنیا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور ڈراموں کو بہتر کرنا ہے، ہم پاکستان میڈیا یونیورسٹی بنانے جارہے ہیں، انفارمیشن سروس اکیڈمی اور دیگر کو ضم کیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ ہمارا میڈیا پالیسی دورجدید سے ہم آہنگ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں