حرم پاک توسیعایک لاکھ 44 ہزار پاکستانی حج کرسکیں گے

پاکستانی سفیر کی سعودی وزیراطلاعات وحج سے ملاقات،فیصلے پرنظرثانی کرنے کامطالبہ


این این آئی June 27, 2013
پاکستانی سفیر کی سعودی وزیراطلاعات وحج سے ملاقات،فیصلے پرنظرثانی کرنے کامطالبہ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے وزیربرائے اطلاعات وحج عبدالعزیزبن محی الدین خوجہ نے کہاہے کہ حرم پاک کے توسیعی منصوبے کی وجہ سے رواں برس پاکستان سمیت دنیابھرسے گزشتہ سال کی نسبت20فیصد حجاج اکرام فریضہ حج ادانہیں کر پائیں گے۔

جدہ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی سفیرنعیم خان نے سعودی وزیر حج عبدالعزیز سے ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ نئی حکومت کیلیے20فیصد پاکستانی حجاج کی تعداد میں کمی مسائل پیدا کر سکتی ہے۔



لہٰذا اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے جس پر سعودی وزیر نے کہا کہ انہیں توسیعی منصوبے کی وڈیودی جائے گی تاکہ پاکستانی حجاج پر واضح ہو سکے کہ توسیعی منصوبے کے مکمل ہونے پرآئندہ برسوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے حجاج کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ممکن ہوسکے گا،پاکستان سے رواں سال ایک لاکھ44ہزار حجاج فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |