دہشتگردی کووفاق وصوبوں کے درمیان فٹبال نہ بنایاجائےفاروق ستار

جسٹس مقبول باقر اصول پسندجج ہیں،ان پرحملہ افسوسناک ہے ،اسپتال میں عیادت کے بعد گفتگو


Staff Reporter June 27, 2013
عام آدمی سے لے کرعدلیہ تک دہشتگردی کی زدمیں ہے،مصطفی کمال،حملے کی جگہ کادورہ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی کے علاقے برنس روڈمیں سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقرپرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے مسئلے کے حل کووفاق اورصوبوںکے درمیان فٹ بال نہ بنایا جائے۔

حکومت ملک میں قیام امن کیلیے سنجیدہ اقدامات کرے ۔بدھ کو نجی اسپتال میں سندھ ہائی کورٹ کے سینئرجج جسٹس مقبول باقرکی عیادت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جسٹس مقبول باقرایک اصول پسندانسان اورانصاف پرمبنی فیصلے کرنے والے جج ہیں،ان پر حملہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،ملک کواس وقت سب سے بڑاچیلنج دہشت گردی کاہے،وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کے دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لیے واضح پالیسی مرتب کریں،کراچی میں قیام امن کے لیے حکومت کودہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی۔



دریں اثناکہ متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سینیٹرمصطفیٰ کمال،ڈاکٹر صغیر احمد ودیگر نے حملے کی جگہ کادورہ کیا۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان کیخلاف جنگ مسلط کر دی گئی ہے،ملک کو مفلوج کرنے کیلیے کراچی کو مفلوج کیا جارہاہے،عام آدمی سے لے کر عدلیہ تک اس کی زد میں ہے،ایک سازش کے تحت کراچی کا امن تباہ کیاجارہا ہے،ملک دشمنوں نے کراچی کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے،دہشت گرد کراچی میں کارروائیاں کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،صدر ،وزیر اعظم اوروزیر داخلہ کراچی کے امن پرتوجہ دیں اورشہر کے امن کو یقینی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں