وزیراعلیٰ سندھ کا محکمہ جنگلات کی اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کا انکشاف

محکمے کی سب سے زیادہ دادو میں ساڑھے 27 ہزار ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ ہوگیا ہے


ویب ڈیسک November 22, 2018
وزیراعلیٰ سندھ کے محکمہ جنگلات سے متعلق وقفہ سوالات میں جوابات، فوٹو: فائل

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کی ایک لاکھ 49 ہزار 245 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے سندھ اسمبلی میں محکمہ جنگلات سے متعلق وقفہ سوالات میں بتایا کہ محکمہ جنگلات کی مجموعی اراضی 33 لاکھ 60 ہزار ایکڑ ہے، محکمے کی سب سے زیادہ دادو میں ساڑھے 27 ہزار ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعلی سندھ نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شہید بے نظیر آباد کی 24 ہزار 271، سکھر ڈویژن میں 23 ہزار 715 ایکڑ اراضی پر قبضہ، خیرپور میں 17 ہزار اور لاڑکانہ کی 12 ہزار ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں