سندھ حکومت کی پی ایچ ایف کے لیے 10 کروڑ روپے کی اسپیشل گرانٹ
قومی فیڈریشن کو اگلے 2 یوم میں رقم جاری کردی جائے گی، ترجمان وزیراعلیٰ
سندھ حکومت کی جانب سے مالی مسائل سے دوچار پی ایچ ایف کے لیے 10 کروڑ روپے کی اسپیشل گرانٹ منظور کرلی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی سفارش کے ساتھ پی ایچ ایف کے لیے 10 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی، وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق قانونی تقاضے پورے ہونے کی صورت میں صوبائی حکومت کی جانب سے قومی فیڈریشن کو اگلے 2 یوم میں رقم جاری کردی جائے گی۔
میگا ایونٹ بھارتی شہر بھونیشور میں 28 نومبر سے شیڈول ہے، مالی مصائب کے سبب پاکستان ہاکی ٹیم نے روانگی موخر کی ہے، دوسری جانب پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے سندھ حکومت کا گرانٹ جاری کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے قومی کھیل کے لئے گرانٹ جاری کی۔
واضح رہے کہ مالی مسائل کے سبب پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارت روانگی تاخیر کا شکار ہے، قومی کھلاڑیوں کو قبل ازیں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے دوران ڈیلی الاؤنسز کی مد میں فی کس ساڑھے 6 لاکھ روپے سے زیادہ رقم واجب الادا ہے۔