کوئٹہ قومی شاہراہ پر دھماکا 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


ویب ڈیسک June 27, 2013
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو: فائل

قومی شاہراہ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں کچلاک کے قریب قومی شاہراہ پر اچانک سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ جاں بحق ہونیوالے افراد کے جسمانی اعضاء دور دورتک بکھر گئے، ریسیکو ٹیموں نے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ مسافر بس اسٹاپ ہے جہاں نماز کے لئے عارضی جگہ بھی بنائی گئی ہے، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں