کرس جورڈن کا پشاور زلمی کے مداحوں کیلیے پشتو میں پیغام

پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، کرس جورڈن

پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، کرس جورڈن، فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے بعد کرس جورڈن نے بھی مداحوں کو پشتو زبان میں پیغام دے کر خوش کردیا۔

کرس جورڈن نے پشاور زلمی کے فینز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے، پشاور زلمی پی ایس ایل فور کے لیے پوری طرح تیار ہے اور فینز کی سپورٹ سے پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔


انہوں نے خود کو 'کرس جورڈن اورکزئی' کا نام دیتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، ممکن ہوا تو پشاور میں ملیں گے۔

کرس جارڈن پشاور زلمی کی سپلیمنٹری کٹیگری میں شامل ہیں۔ پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو پی ایس ایل فور کے لیے کپتان برقرار رکھا ہے ، سیمی کی قیادت میں سیزن ٹوکی فاتح اور تیسرے سیزن میں رنر اپ رہی ہے۔

Load Next Story