شردھا کپور کا کرن جوہر کے شو میں آنے سے انکار

میں کسی بھی شو میں ذاتی زندگی پر بات چیت کرنے کو مناسب نہیں سمجھتی، شردھا کپور


ویب ڈیسک November 22, 2018
میں کسی بھی شو میں ذاتی زندگی پر بات چیت کرنے کو مناسب نہیں سمجھتی، شردھا کپور (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے کرن جوہر کے مقبول ترین شو 'کافی ود کرن' کا مہمان بننے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شردھا کی کرن کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شو کا فارمیٹ ہے جہاں لوگوں سے ان کےپیشے کے بجائے ذاتی سوالات کیے جاتے ہیں اور اسی بات کے پیش نظر انہوں نے خود کرن سے مودبانہ طور پر کہا کہ وہ کسی بھی شو میں ذاتی زندگی پر بات چیت کرنے کے عمل کو مناسب نہیں سمجھتیں اس لیے وہ شو میں شرکت کرنے کے بجائے دور رہنا ہی بہتر سمجھیں گی۔

شردھا کپور کے انکار کی وجہ فرحان اختر بھی ہیں کیوں کہ کچھ ماہ قبل فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان کافی قربتیں بھی دیکھنے میں آئیں تھیں۔ بعدازاں دونوں کے درمیان طویل عرصے جاری رہنے والی محبت اچانک کی دوری کی شکل اختیار کر گئی تھی۔

دوسری جانب شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد میں شوٹنگ مکمل کرکے واپس آئی ہوں اور میں اس بات پر آپ سب کا شکر ادا کرنا چاہتی ہوں کہ ڈینگی سے مکمل نجات تک میرے والدین کی ہمت اور آپ سب کی دعائیں میرے ساتھ رہیں۔



واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف فلم ساز و ہدایت کار کرن جوہر کے مقبول ترین شو 'کافی ود کرن' میں صرف بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات شرکت کرتی ہیں جن سے شو کے میزبان کرن کی جانب سے ذاتی زندگی پر مشتمل سوالات کیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں