نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور بارڈر کھلنے پر عمران خان کے شکر گزار

پاکستانی عوام اور میڈیا کا دیا گیا پیار کبھی نہیں بھول سکتا، نوجوت سنگھ سدھو

پاکستانی عوام اور میڈیا کا دیا گیا پیار کبھی نہیں بھول سکتا، نوجوت سنگھ سدھو. فوٹو:فائل

بھارتی وزیر سیاحت اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو فون کرکے کرتار پور راہداری کھولنے پر پاکستان اور بالخصوص وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی وزیرِ سیاحت نوجوت سنگھ سدھو نے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو ٹیلی فون کیا اور کرتار پور راہداری کھولنے پر پاکستان اور بالخصوص وزیراعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے میں پاکستانی عوام کا دیا گیا پیار کبھی نہیں بھول سکتا اور پاکستانی میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے بے پناہ محبتوں سے نوازا۔


یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے

واضح رہے کہ رواں برس اگست میں جب سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے تو اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے انہیں کرتار پور کوریڈور کھولنے کی خوشخبری سنائی تھی۔

اب بھارتی حکومت نے پاکستان جانے والے بھارتی یاتریوں کے دیرینہ مطالبے پر کرتار سنگھ بارڈر کھولنے اور وہاں تک خصوصی راہداری تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
Load Next Story