وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا وزیر اعظم غیر ملکی دوروں پر اعتماد میں لیں گے

وفاقی وزرا 100 روزہ منصوبہ بندی پر اپنی رپورٹس وزیراعظم کو پیش کریں گے

اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں وزیر اعظم غیر ملکی دوروں کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بجے ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے، اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جب کہ وزیر اعظم اراکین کو دورہ یو اے ای اور ملائیشیا سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء 100 روزہ منصوبہ بندی پر اپنی رپورٹس وزیراعظم کو پیش کریں گے ساتھ ہی حکومت کے 100 روزہ منصوبہ بندی کے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ ارکان کو آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا اور وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف وفد کے ساتھ مذاکرات پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک کے صدر کے تقرر کی منظوری، چیئرمین ایکسپورٹ پروسسنگ زون اتھارٹی کی تعیناتی اور موبائل فونز کی غیرقانونی درآمد کی روک تھام کے لیے پالیسی کا جائزہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
Load Next Story