پرویزمشرف کیخلاف غداری کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی 4 رکنی کمیٹی قائم

کمیٹی جلد تحقیقات کرکے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔ چوہدری نثار

پرویز مشرف کے 3 نومبر کے اقدامات کی تحقیقات ایف آئی اے کی 4 رکنی ٹیم کرے گی۔ فوٹو: فائل

حکومت نے پرویزمشرف کے خلاف غداری کیس کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ایف آئی اے کے 2 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور 2 ڈائریکٹر شامل ہیں، کمیٹی جلد تحقیقات کر کے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔ جس کی روشنی میں چیف جسٹس کی مشاورت سے خصوصی عدالت کا قیام عمل میں لیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں اپنے داخل کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق صدر کے خلاف آئین سے غداری کے معاملے پر تحقیقات کے لئے وزیر اعظم نے سیکریٹری داخلہ کو ایف آئی اے کے غیر جانبدار اور ایماندار افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story