صنعتوں کو4روزگیس بندش پرکراچی چیمبرکی مذمت
انھوں نے کہا کہ حکومت اوراس کے اداروں کی جانب سے گیس اوربجلی کی بندش کے واقعات اینٹی بزنس ہیں
KARACHI:
کراچی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرمیاں ابرار احمد نے گیس کمپنی کی جانب سے آئندہ 4روز کیلیے کراچی کی صنعتوں کو گیس سپلائی بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کم پریشرکے نام پر 4 روز کیلیے کراچی کی صنعتوں کو گیس سپلائی بند کرنے کا بہانہ قبول نہیں، گیس کی بندش سے صنعتوں کی پیداوار شدید متاثر ہوگی، بغیر اطلاع اورفوری گیس کی بندش صنعتوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
انھوں نے بتایا کہ آئندہ 4 روزمیں گیس کی بندش کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں شدیدمتاثرہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے ڈیمانڈ اورسپلائی شدیدمتاثر ہوگی بالخصوص برآمدی صنعتوں کے آرڈر متاثر ہوں گے، حکومت کااینٹی بزنس طرز عمل قابل مذمت ہے، گیس کی بندش سے پروسس انڈسٹریزکی پیداواری سرگرمیاں شدید متاثر ہوں گی جس کی وجہ سے مقامی اور پاکستان کی دیگر شہروں کی مارکیٹوں میں اشیا خوردونوش کی قلت ہوسکتی ہے۔ انھوںنے مطالبہ کیا کہ کراچی کے تمام صنعتوں زونز میں واقع صنعتوں کو گیس کی فراہمی فوری بحال کی جائے تاکہ ایکسپورٹ آرڈر اورسپلائی چین متاثر نہ ہو۔
انھوں نے کہا کہ حکومت اوراس کے اداروں کی جانب سے گیس اوربجلی کی بندش کے واقعات اینٹی بزنس ہیں جو نہ صرف صوبہ سندھ بلکہ پاکستانی معیشت کیلیے بھی عدم استحکام کا باعث ہیں۔ علاوہ ازیں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے تنظیم پی ایچ ایم اے کے چیف کوآرڈینیٹر جاوید بلوانی، عبدالرئوف پٹیل، کامران چندانہ، رفیق گوڈیل، خواجہ ایم عثمان، عتیق کوچرا اور نقی باڑی نے بھی کراچی کی صنعتوں کو گیس کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے معیشت کے لیے تباہ کن نتائج ہوںگے۔