حصص مارکیٹ نے 6 حدیں گنوا دیں 105 ارب کا نقصان

انڈیکس 545 پوائنٹس کمی سے 40874، کاروبار 4 فیصد کم، 74 فیصد شیئرز کے دام گرگئے۔

انڈیکس 545 پوائنٹس کمی سے 40874، کاروبار 4 فیصد کم، 74 فیصد شیئرز کے دام گرگئے۔ فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو زبردست مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس545 پوائنٹس کمی سے 41000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنو ابیٹھا اور 41400 پوائنٹس سے گھٹ کر 40800 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈیکس 41400، 41300، 41200، 41100، 40000 اور 40900 کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 545.21 پوائنٹس کمی سے 40874.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔

انٹر بینک6، اوپن مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.90 روپے سے بڑھ کر133.96روپے اور قیمت فروخت 134 روپے سے بڑھ کر 134.06 روپے ہو گئی۔

ٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال پر چیئرمین ایف بی آر کا اظہار عدم اطمینان


چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)جہانزیب خان نے ٹیکس وصولیوں میںاربوں روپے کے شارٹ فال پر اِن لینڈ ریونیوآپریشن ڈیپارٹمنٹ کی کاکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے اور ان لینڈ ریونیوآپریشن ڈپارٹمنٹ کو ٹیکس وصولیوں کے نظرثانی شدہ ہدف کا حصول یقینی بنانے کیلیے منظورکردہ حکمت عملی پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

چئیرمین ایف بی آرکی ہدایت پرایف بی آرکے ممبر ان لینڈ ریونیوآپریشن حبیب اللہ خان نے رواں ماہ (نومبر) کیلیے مقررہ اہداف کے حصول کیلیے متعارف کروائی جانیوالی حکمت عملی پر عملدرآمدکاجائزہ لینے کیلیے ملک بھرکے ماتحت اداروںکے ہنگامی دورے شروع کردیے ہیں۔

سرمایہ پاکستان کمپنی، 100 فیصد حصص حکومتی ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے زبوں حالی کا شکار سرکاری شعبے کی کمپنیوں اوراداروں کی بحالی کیلئے 500 ارب روپے سرمایہ کی حامل نئی کمپنی سرمایہ پاکستان لمیٹڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کمپنی میں سوفیصد حصص حکومت پاکستان کے ہوںگے ،ان کمپنیوں میں وفاقی حکومت کے حصص کو بتدریج نئی کمپنی کومنتقل کیا جائے گا۔سرمایہ پاکستان لمیٹڈ ان سرکاری کمپنیوںکا انتظامی کنٹرول اورپیشہ ورانہ نگرانی کے امورسنبھالے گی۔

جن کپمنیوں کے حصص سرمایہ پاکستان لمیٹڈکو منتقل ہونگے ان کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی نمائندگی کیلئے سرمایہ پاکستان کمپنی سفارش کرے گی اوریہ تعیناتیاں حکومت پاکستان کی منظوری سے ہوںگی۔سرکاری شعبے کی کمپنیوںکی زبوں حالی کی بے شماروجوہ میں انتظامی وزارتوں اور ڈویژنز میں متعلقہ مہارت کے لوگوںکی کمی بھی
Load Next Story