بلوچستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال برائے142013 کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور
اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے آئندہ مالی سال کے لئے 161 ارب روپے کے 51 مطالبات زر پیش کیے
بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال برائے 14-2013 کے بجٹ کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے
اسپیکر جان محمد جمالی کی صدارت میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے آئندہ مالی سال کے لئے 161 ارب روپے کے 51 مطالبات زر پیش کیے جس میں 117 ارب روپے رواں اخراجات کے لئے اور 43 ارب 91 کروڑ ترقیاتی اخراجات کے لئے رکھے گئے ہیں، مطالبات زر پر اپوزیشن کی طرف سے کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی گئی جس پر ایوان نے اتفاق رائے سے بجٹ کی منظوری دے دی،جس کے بعد اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس کل صبح تک ملتوی کردیا ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کا آئندہ مالی سال 14-2013 کا بجٹ کا ایک کھرب 98 ارب 39 کروڑ50لاکھ روپے ہے۔