مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 6 کشمیری شہید

کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس

ضلع شوپیاں، پنجورہ اورگگلارومیں بھارتی فورسز کا آپریشن اور گھر گھر تلاشی جاری ہے: فوٹو: فائل

ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور آج ایک بار پھر ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کرکے 6 معصوم کشمیریوں کوشہید کردیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اسی دوران اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، اس کے علاوہ قابض افواج نے علاقے میں رہائشی گھر بھی تباہ کردیے۔


واقعہ کے بعد بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور شدید احتجاج کیا، قابض فوج نے مظاہرین پر بھی فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ ضلع اسلام آباد سمیت جنوبی کشمیرکے کئی علاقوں میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ضلع شوپیاں، پنجورہ اورگگلارو میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔
Load Next Story