سانحہ نانگا پربت میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہوچکی ہے ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے طالبان کو دوحہ مذاکرات کے لئے راضی کیا، ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نے اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے طالبان کو دوحہ مزاکرات کے لئے راضی کیا، ترجمان دفترخارجہ ۔ فوٹو فائل

NEW DEHLI:
ترجمان دفترخارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ نانگا پربت میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہوچکی ہے، پاکستان میں موجود سیاحوں کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے گا۔


دفترخارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور پاک فوج کو پاکستان میں سیکیورٹی چلینجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود اداروں نے ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی، نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے حکمت عملی تیار کی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر قوم متحد ہوکر افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دے تو کوئی دہشت گرد ملک کو نقصان نہیں پہنچاسکے گا۔ چینی سیاحوں کی لاشیں سی 130 کے ذریعے بھجوا دی گئیں اور وزیر پٹرولیم جام کمال لاشوں کے ساتھ چین گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا حامد کزئی کو ٹیلی فون امریکی خصوصی نمائندے کی ملاقات کا نتیجہ تھی،پاکستان نے اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے طالبان کو دوحہ مذاکرات کے لئے راضی کیا، مذاکرات میں پاکستان کا کردار صرف ایک سہولت کار کا ہے، پاکستان افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے ہر اقدام کی حمایت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم طالبان کو مذاکرات کی میز تک لے آئے ہیں اب امریکا سے بھی وسیع البنیاد مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف جولائی کے پہلے ہفتے میں چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story