دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیم کے اعلان سے قبل مزید 8 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ

محمدعرفان، حارث سہیل،شعیب مقصود،رضا حسن،ناصرجمشید،ذوالفقاربابر، شرجیل خان اور ثمان قادر کے 6اقسام کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے


ویب ڈیسک June 27, 2013
فٹنس ٹیسٹ کے موقع پر ڈاکٹر ریاض، سلیکشن کمیٹی کے ارکان اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور بھی موجود تھے۔ فوٹو: پی سی بی

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان سے قبل دوسرے دن بھی مزید 8 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں محمد عرفان، حارث سہیل، شعیب مقصود، رضا حسن، ناصر جمشید، ذوالفقار بابر، شرجیل خان اور عثمان قادر کے 6 اقسام کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے، اس موقع پر ڈاکٹر ریاض، سلیکشن کمیٹی کے ارکان اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور بھی موجود تھے، دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان یکم جولائی کو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور عبدالرحما ن بھی گزشتہ روز فٹنس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں