حیدرآباد زائد کرایہ وصولی کی شکایات ڈپٹی کمشنرنےچھاپہ مارٹیمیں تشکیل دیدیں

کرائے کی لسٹ اڈوں کے نمایاں مقام پر چسپا ںکرنے کی ہدایت، خلاف ورزی پر روٹ پرمٹ کی منسوخی اورجرمانے کا انتباہ


Numainda Express August 19, 2012
کرائے کی لسٹ اڈوں کے نمایاں مقام پر چسپا ںکرنے کی ہدایت، خلاف ورزی پر روٹ پرمٹ کی منسوخی اورجرمانے کا انتباہ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آغا شاہ نواز بابر کے احکامات پر عید کے موقع پر مسافروں سے مقررہ کرائے سے زائد وصول کرنے کی شکایات کے بعد ریونیو پولیس اور ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران پر مشتمل 6 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ حیدرآباد کے مختلف بس اسٹینڈ اور ہر تعلقہ کی حدود میں مسافر بسوں کے روٹوں پر چھاپے مارکر خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون اعجاز الحسن نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو کرائے کی لسٹ اڈوں کے کسی نمایاں مقام پر چسپا ںکرنیکی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں بسوں کے روٹ پرمٹ کی منسوخی کے علاوہ جرمانے سمیت دیگر سزائیں بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چھاپہ مار ٹیمیں احکامات پر عمل درآمد کو مانیٹر کریں گی، مگر ساتھ ساتھ میں حد کے ایس ایچ او کو بھی یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اپنے حدود میں بسوں اڈوں پر ضلع انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں۔

انہوں نے بس اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کو بتایا کہ ٹرانسپورٹروں کی سہولت کیلیے سبزی منڈی چوک سے بدین بس اسٹاپ تک آر سی سی روڈ اور بدین بس اسٹاپ سے آٹو بھان روڈ تک اسفالٹ روڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ اس موقع پرسندھ بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر میر افضل خان نے ٹرانسپورٹرزکے مسائل سے آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ بس اڈوں پر گندگی ہے، گاڑیوں کے مختلف پارٹس سمیت ڈیزل آئل اور دیگر چیزوں کے ریٹ بڑھ گئے ہیں، لہذا موجودہ کرائے انتہائی کم ہیں ، مہنگائی کے حساب سے کرائے مقرر کیے جائیں۔

انہوں نے پولیس کی جانب سے بلا وجہ تنگ کرنے اور پارکنگ کی مد میں فیس وصولی کی بھی شکایت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل حل کیے جائینگے اور اس ضمن میں 28 اگست کو ایک اجلاس ہوگا۔ جس میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش تمام مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کیلیے مزید احکامات جاری کیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں