قومی اسمبلی میں نبی کریم ﷺکو خراج عقیدت پیش کر نے کی قرارداد متفقہ منظور

حضور اکرم ﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی


ویب ڈیسک November 23, 2018
امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کے لئے دعائے مغفرت بھی کئی گئی فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے حضور اکرم ﷺ کو خراج عقیدت پیش کر نے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیر مملکت علی محمد خان نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے حضور اکرم ﷺ کو خراج عقیدت پیش کر نے کی قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ نبی اکرم ﷺعالم انسانیت کے لئے نبی مہربان ہیں، یہ ایوان نبی اکرم ﷺ کے یوم ولادت پر خوشی کا اظہار کرتا ہے، یہ ہمارے لئے سعادت ہے کہ ہم نبی اکرم کی امت میں سے ہیں۔ ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔

قومی اسمبلی میں امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کے لئے دعائے مغفرت بھی کئی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں