
انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود،عابد علی، علی عمران، محمد سعد، خوش دل شاہ، عادل امین، عماد بٹ، زوہیب خان، وقاص مقصود، راحت علی، محمد عرفان جونیئر، عاشق علی اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے محمد عمران شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے 5 میں سے پہلے 4 ون ڈے میچز کے لیے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے، پانچویں ون ڈے اور ٹی ٹّوئنٹی سیریز کے لیےاعلان بعد میں ہوگا،پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کےدرمیان پہلا ون ڈے 25 نومبر کو ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔